ڈاکٹر طاہر القادری آج وطن واپس لوٹیں گے
سترہ جون کو وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف مال روڈ پر احتجاجی دھرنے کی قیادت کریں گے - فائل فوٹولندن:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج وطن واپس لوٹیں گے،17 جون کو وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف مال روڈ پر احتجاجی دھرنے کی قیادت کریں گے۔
ڈاکٹر طاہر القادری آج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچیں گے جہاں سے ایک ریلی کی شکل میں انہیں ماڈل ٹاؤن میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچایا جائے گا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف مال روڈ پر دھرنا دینے کی کال دے رکھی ہے۔
پاکستان روانگی سے قبل لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو انصاف دلوانے کیلئے وطن واپس آرہے ہیں۔
ضلعی حکومت نے مال روڈ پر لاہورہائیکورٹ کے احکامات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث دھرنے کی اجازت نہیں دی۔
ضلعی حکومت نے ناصر باغ یا کسی اور مقام پر دھرنا دینے کی تجویز دیتے ہوئے ایک خط کے ذریعے پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداروں کو آگاہ کیا ہے کہ اگر وہ مال روڈ پر دھرنا دیں گے تو حالات کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔