شاہد حامد قتل کیس:4ملزمان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
فائل فوٹوکراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہد حامد قتل کیس میں ایم کیوایم کے قائد اوررابطہ کمیٹی لندن کے کنوینر ندیم نصرت سمیت 4 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہدحامد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
شاہد حامد قتل کیس ایم کیوایم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سابق انچارج منہاج قاضی کی گرفتاری کے بعد دوباہ زیرسماعت ہے۔ پولیس نے گزشتہ دنوں مقدمے کا چالان منتظم جج کے روبروپیش کیاتھا۔
چالان میں ایم کیوایم کےقائد اوررابطہ کمیٹی لندن کے کنونیئرندیم نصرت سمیت 4ملزموں کومفرور ظاہرکیاگیا تھا۔ چالان میں ملزم منہاج قاضی کوگرفتار اور صولت مرزاکوسزایافتہ ظاہرکیاگیاہےجس کی سزائے موت پرعملدرآمد بھی ہوگیاہے۔
عدالت نے ایم کیوایم کے قائد اوررابطہ کمیٹی لندن کے کنوینر ندیم نصرت سمیت چار ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئےہیں۔
سابق ایم ڈی کے ایس ایس سی شاہد حامد کو1997میں محافظ اورڈرائیورسمیت قتل کردیاگیاتھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔