کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں،8 ملزمان گرفتار

اپ ڈیٹ 15 جون 2016 10:23am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4ٹارگٹ کلرز سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق، رینجرزکی جانب سے کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن، بلدیہ اور کھارادر میں ٹارگٹد کارروائی کی گئی۔

 ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اوران کے قبضے سے ایک مشین گن ،4پستول اورہزاروں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

 ترجمان  کے مطابق ،ملزمان سے زکوۃ کی 24 رسیدیں بھی  برآمد ہوئی ہیں، ترجمان کے مطابق ،گرفتار ٹارگٹ کلرزکا تعلق کالعدم تنظم ہے۔

رینجرز نےاورنگی ٹاؤن میں ایک اورکارروائی میں 2ٹارگٹ کلرزکو گرفتارکرلیا ۔

ملزمان سے ایک مشین گن،64پستول اور2ہزار سے زائد گولیاں بھی برآمد، ہوئی ہیں۔