حج کرپشن کیس ،راو شکیل کے فرنٹ مین کو کمیشن دینے کا دعویٰ
فائل فوٹوراولپنڈی :حج کرپشن کیس میں سعودی عرب میں موجود استغاثہ کے گواہ محمد فاروق کا ویڈیو لنک سے بیان قلم بند کرلیا گیا۔ محمد فاروق کا کہنا ہے کہ عمارتیں کرائے پر لینے کیلئے راوٴ شکیل کے فرنٹ مین احمد فیض نے تیرہ لاکھ ساٹھ ہزار ریال کمیشن لیے۔
مجرم راوٴ شکیل کے فرنٹ مین احمد فیض کے خلاف محمد فاروق نے کمشنر آفس راولپنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر کے روبرو بیان ریکارڈ کرادیا۔گواہ محمد فاروق نے ایف آئی اے کو ریکارڈ کرائے گئے بیان کی تائید کردی ۔محمد فاروق نے کہا کہ عمارتیں کرائے پر لینے کیلئے احمد فیض کو تیرہ لاکھ ساٹھ ہزار ریال کمیشن دیا۔
احمد فیض حج کرپشن کیس کا آخری ملزم ہے جس کا ٹرائل جاری ہے۔ حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی، راوٴ شکیل اور آفتاب الاسلام کو پہلے ہی سزا ہوچکی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔