آپریشن کے بعد کراچی کا امن بحال ہوگیا ،عاصم باجوہ
فائل فوٹو
راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد کراچی کا امن بحال ہوگیا ،شہر کی رونقیں بڑھ گئی ہیں، تجارتی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اب ہوٹلوں میں بھی رہنے کے لیے جگہ نہیں ملتی ۔
عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ ضرب عضب کے بعد کراچی میں بارہ سو دہشت گرد مارگئے ۔ آپریشن سے پہلے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم کی شرح بہت زیادہ تھی۔ آپریشن کے بعد امن قائم ہوا اور صورتحال بہتر ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں معاشی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، کاروبار اور عام آدمی کے معمولات بہتر ہوگئے ہیں ، اب ہوٹلوں میں بھی جگہ نہیں ملتی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ لاہور اقبال پارک دھماکے کے بعد دو سو اسی آپریشن کیے گئے اور کئی دہشت گرد پکڑے گئے۔عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے لیے فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔