کراچی :متحدہ کے ناصر اور فہیم کوعدالتی تحویل میں دے دیا گیا
فائل فوٹو
کراچی :کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت ایم کیوایم کے کارکن ناصر اور فہیم کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد عدالتی تحویل پر جیل بھیج دیا جبکہ ٹی ٹی پی کے دو کارندوں کو سات سال قید کی سزا سنادی گئی ۔
انیس سو پچیانوے میں سندھ اسمبلی اور سندھ سیکرٹریٹ پر حملے اور دھماکے کے الزام پر عدالت نے متحدہ کے دو کارکنوں ناصر اورفہیم کو جیل بھیجنے کاحکم دے دیا ۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سعید بھرم کے ساتھی اوربھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے جے آئی ٹی میں حساس ادارے کے افسران سمیت درجنوں افراد کے قتل کا بھی اعتراف کیاہے۔عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔
دوسری جانب سے اے ٹی سی نے دھماکا خیزمواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان شاہد اور عبداللہ کو سات سات سال قید کی سزا سنائی۔دونوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا جنھیں دو ہزار پندرہ میں اتحاد ٹاوٴن سے گرفتار کیا گیا تھا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔