ملتان میں شادی سےانکارپرخاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا
نوجوان کا جسم 50 فیصد جھلس گیا - فائل فوٹوملتان :ملتان میں شادی سے انکار پر خاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا،نوجوان کا جسم 50 فیصد جھلس گیا،متاثرہ نوجوان اسپتال داخل حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ملتان میں مخدوم رشید کے علاقے میں خاتون صداقت نامی نوجوان سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم انکار پر خاتون نے بہانے سے صداقت کواپنے گھربلاکرتیزاب پھینک دیا جس سے نوجوان کاجسم 50 فیصد تک جھلس گیا ۔
جس پر ریسکیونے نوجوان کو تشویش ناک حالت میں نشتراسپتال کی ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا،واقعے کے بعد پولیس اسپتال پہنچ گئی اور نوجوان کا بیان قلمبند کیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد فرار ہونے والی ملزمہ کو صبح سویرے ملتان کے نواحی علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔