الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منسوخ

اپ ڈیٹ 16 جون 2016 10:35am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کےممبران کی تقرری کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس منسوخ ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس نہ ہو سکا ۔ شاہ محمو قریشی، داؤد خان اوردیگرممبران انتظارکرتے رہے ۔

 اجلاس منسوخ ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے پاس کنوینیئر بنانے کیلئے اکثریت نہیں تھی، اس لئے اجلاس ملتوی کیا گیا، حکومتی رویہ مثبت نہیں ہے۔ اجلاس اہم ہے حکومت سنجیدہ نہیں ۔

وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا کہ یوسف تالپور کی بیوی کا 5 روزقبل انتقال ہوا اس لئے وہ نہ سکے۔

 پرویز رشید نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سید بادشاہ ہیں وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔ اجلاس ملتوی کرنے کی حقیقی وجہ یوسف تالپورکی عدم دستیابی ہے۔