طورخم بارڈرکشیدگی پردونوں ملک رابطے میں ہیں ،دفترخارجہ
طورخم بارڈر پر کشیدگی کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا،نفیس ذکریا - فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان نے واضح کیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر کی مینجمنٹ کے کام کو مکمل کریں گے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر کشیدگی پر دونوں ملک رابطے میں ہیں،انہوں نے امید ظاہر کی کہ طورخم بارڈر پر کشیدگی کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ سرحدی نظام میں باضابطہ کرنے کا مقصد دہشت گردی کو کنٹرول کرنا ہے کیونکہ دہشت گردی ہی پاکستان اورافغانستان کے لیے مشترکہ طور پر تشویش کا باعث ہے ۔
ترجمان نے واضح کیا کہ دنیا میں ہمسائیہ ممالک کے درمیان تناؤ ہوتا رہتا ہے۔تناؤکے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان روابط موجود ہیں افغان سفیرکی گزشتہ روز دفتر خارجہ اور جی ایچ کیو میں ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔
نفیس زکریا نے بتایا کہ پاکستان آئندہ ہفتےشنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بن جائےگا،ان کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ پر ہم زور دے رہے ہیں کہ گروپ کی رکنیت کے لیے کسی خاص ملک کو استثنیٰ دینے کی بجائے اصولوں پر مبنی رکنیت کا معیار مقرر کیا جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کی رکنیت کی درخواستوں کو جنوبی ایشیا کےا سٹریٹیجک استحکام کے حوالے سے دیکھا جائے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔