سندھ اسمبلی :پی پی کے مکیش چاولہ اور متحدہ کے عظیم فاروق میں ہاتھا پائی

شائع 16 جون 2016 12:13pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مکیش چاولہ ،ایم کیو ایم کے عظیم فاروق کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری ہے ۔اجلاس میں بجٹ پر بحث جاری تھی کہ شمیم ممتاز کی تقریر میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے خلاف بیان پررکن اسمبلی عظیم فاروق بھڑک اٹھے اور اپنے سیٹ سے اٹھ کر مکیش چاولہ کی طرف بڑھے ،بعدازا ں رکن اسمبلی جام خان شور اور شیخ عبداللہ بھی آپے سے باہر ہوگئے ۔

اس موقعے پر متحدہ کے خواجہ اظہار ارکان اسمبلی کے درمیان بیچ بچاو بھی کرواتے رہے ۔اپنی تقریر میں شمیم ممتاز کا کہنا تھا کہ اگر دبئی کی بات ہوگی تو ہم لندن کی بات بھی کرینگے ،جس کے بعد اسمبلی میں یہ صورتحال پیدا ہوئی ۔