ٹی او آرز ، اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس کل ہوگا

شائع 16 جون 2016 04:56pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس کل ہوگا۔ جس میں ٹی او آرز کمیٹی میں موجود ڈیڈ لاک کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ادھر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ان ہاوٴس تبدیلی کی حمایت کردی ۔پاناما پیپرزکا معاملہ یا پھر وزیراعظم کی ملک سے طویل عرصے کی دوری۔ملک میں ان ہاوٴس تبدیلی کی بازگشت کا شوربڑھنے لگا۔

سب سے بڑے حریف عمران خان کے مطالبے کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی وزیراعظم کی تبدیلی کی خواہش ظاہرکردی۔پارلیمنٹ ہاوٴس میں آج نیوز سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال تقاضا کرتی ہے کہ ان ہاوٴس تبدیلی ہونی چاہئے،ساتھ ہی شاہ جی نے کمال سادگی سے اپنی رائے بھی دے ڈالی ۔

ان کا کہناتھا کہ چوہدری نثاراور شہباز شریف کے وزیراعظم بنانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔تاہم انہوں نے مریم نواز کو اس منصب پر قبول کرنے سے صاف انکار کیا۔انکا کہنا تھا کہ مریم نوازشریف کا نام پاناما میں ہے وہ وزیراعظم نہیں بن سکتیں۔