عیدمیلادالنبی کا چاروں صوبوں میں آغاز
اسلام آباد:عید میلادالنبی کے موقع پر دن کے آغاز پر چاروں صوبوں میں اکیس اکیس جبکہ اسلام آباد میں اکتیس توپوں سلامی دی گئی۔ ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
ملک بھر میں عید میلاد النبی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ دن کے آغاز پر چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد میں توپوں کی سلامی دی گئی۔ لاہور میں محفوظ شہید گیریژن، پشاور میں پھانڈو اسٹیڈیم، کوئٹہ اور کراچی می پاک فوج کی جانب سے اکیس اکیس اور اسلام آباد میں اکتیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
مساجد میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، آج ملک بھر میں جلوس برآمد ہوں گے، کراچی میں مرکزی جلوس نیومیمن مسجد سے برآمد ہوگا جو طے شدہ راستوں سے ہوتا ہوا نشتر پارک پہنچے گا،جبکہ دیگر علاقوں سے چھوٹے جلوس نکالے جائیں گے۔
بلوچستان میں بھی عیدمیلادالنبی مذہبی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، کوئٹہ میں مرکزی جلوس جماع مسجد میاں محمد اسماعیل وفا روڈ سے نکالا جائے گا جو میزان چوک پر جاکر ختم ہوگا۔ لاہور میں مرکزی جلوس ریلوے روڈ لاہور سے شروع ہوکر داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگا جس کی سیکورٹی کیلئے ہزاروں اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔