عید میلادالنبی جہالت کے خاتمے اور توحید کے اجالے کا دن

اسلام آباد:عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اس ہستی کی آمد کا دن ہے جو وجہ تخلیق کائنات ہیں۔ جن کی دنیا میں آمد سے جہالت ختم ہوئی اور کفر و شرک کے اندھیروں میں توحید کا اجالا ہوگیا۔
ولادت مصطفے کی صبح اولین سے اب تک چودہ صدیوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن آج بھی جب اس عظیم ترین ہستی کے ظہور کا دن آتا ہے تو مسلمانان اسلام میں مسرت کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ آپ کی بتائی ہوئی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح گوجرانوالہ میں بھی عید میلادالنبی ی کی آمد کی خوشی میں مساجد، گھروں، گلی محلوں اور سرکاری عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، مشعل بردار جلوس اور ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔عید میلاد النبی کے موقع پر خواتین خصوصی طور پر درود و سلام کی محافل کا انعقاد کرتی ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔