سانحہ ماڈل ٹاون کو2سال مکمل،عوامی تحریک کے دھرنے کی تیاریاں جاری
فائل فوٹوسانحہ ماڈل ٹاون کے 2سال مکمل ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے مال روڈ لاہورپر احتجاجی دھرنے کی تیاریاں زرو شور سے جاری ہیں۔
ترجمان عوامی تحریک کے مطابق ،کارکنان کیلئے 15ہزار کرسیاں جبکہ 1لاکھ کے قریب لوگوں کی گنجائش موجود ہے۔مال روڈ کو چئیرنگ کراس سے ریگل چوک تک بلاک کرکے ڈاکٹر طاہرالقادری کی تصاویر سے مزین بینرز سے سجادیاگیا ہے۔
پنڈال میں لگائے جانے والےاسٹیج کی لمبائی 120،چوڑائی 50فٹ جبکہ اونچائی 35فٹ ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ،دھرنے میں کارکنان کیلیے افطاری اور سحری کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہےجبکہ مال روڈ بلاک ہونے کے باعث ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباو بھی بڑھ گیا ہے۔
آج کے ہونے والے دھرنے میں تحریک انصاف ،ق لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتیں بھی شرکت کریں گی۔عوامی تحریک کے سربراہ آج شام کارکنان سے دھرنے میں خطاب کریں گے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔