وزیرداخلہ سندھ کی جانب سےنمازجمعہ پرسیکیورٹی سخت کرنےکےاحکامات

اپ ڈیٹ 17 جون 2016 08:09am
مساجد،امام بارگاہوں کےاطراف پولیس گشت میں اضافہ کیاجائے،وزیرداخلہ سندھ - فائل فوٹو مساجد،امام بارگاہوں کےاطراف پولیس گشت میں اضافہ کیاجائے،وزیرداخلہ سندھ - فائل فوٹو

وزیرداخلہ سندھ کی جانب سے نمازجمعہ پرسیکیورٹی سخت کرنےکےاحکامات جاری کردیئے گئے، مساجد امام بارگاہوں کےاطراف پولیس گشت میں اضافہ کیاجائے۔

وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے پولیس کو کراچی میں نمازجمعہ پرسیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

وزیرداخلہ سندھ کے مطابق آئی جی سندھ اوردیگرافسران رمضان کےدوران الرٹ رہیں اورمساجد،امام بارگاہوں کےاطراف پولیس گشت میں اضافہ کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں شہرمیں ٹریفک کی روانی کویقینی بنایاجائے اور ٹریفک پولیس اہلکاربلٹ پروف جیکٹ کااستعمال کریں جبکہ تھانوں کاعملہ بھی ٹریفک جام میں عوام کی مدد کرے۔