کراچی :پولیس کا مبینہ تشدد،نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج

کراچی:کراچی کے علاقے بلدیہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک نوجوان قادر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون سعید آباد میں مقتول قادر کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاجی مطاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کے مطابق قادر کو چند روز قبل پولیس نے حراست میں لیا تھا اور پھر اسکی لاش موچکو سے ملی۔ اہل خانہ کے مطابق قادر پولیس حراست میں اے ایس آئی نزیر کی غفلت سے ہلاک ہوا ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ مقتول کے گھر والوں کو انصاف دلایا جائے۔اعلی حکام کی مداخلت کے بعد پولیس نے مقتول قادر کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے جبکہ اے ایس آئی نزیر کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔ اعلی حکام کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا گیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔