ٹی اوآزکمییی کی تمام دستاویزات پیرکو عوام کے سامنے لانے کا فصلہ
فائل فوٹواسلام آباد:اپوزیشن نے ٹی اوآزکمیٹی کی تمام دستاویزات پیرکوعوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے چیمبرمیں اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ۔ سینیٹراعتزازاحسن، آفتاب شیرپاؤ ، شاہ محمود قریشی اوردیگرجماعتوں کے رہنما اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں پاناماپیپرزپرٹی اوآزکمیٹی کی تمام دستاویزات پیرکوعوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔پیرکو3 بجے اعتزازاحسن کے گھرتمام اپوزیشن رہنما پریس کانفرنس کریں گے ۔
خورشید شاہ نے کہا کہ اب تک کے معاملات سے پیرکوعوام کوآگاہ کیا جائے گا۔ ٹی آو آرزکے حوالے سے تمام دستاویزات بھی عوام کے سامنے رکھیں گے۔
اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہتے ہیں توگھبراتے کیوں ہیں ۔
اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اگرخود کواحتساب کیلئے پیش کرنا چاہتے بھی ہیں توان کے درباری ایسا نہیں چاہتے ۔ حکومت پاناماپیپرزپرکمیشن بنانے سے بھاگ رہی ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے تمام اپوزیشن کو ٹی اوآرزپراعتماد میں لیا۔ پیرکوآئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا جائے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔