کراچی:کرسمس کے حوالے سے نائن زیر و پر تقریب

کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز پر کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایم کیوایم کے نامزد میئر وسیم اختر کہتے ہیں انسانیت تمام مذاہب سے بالاتر ہے۔
نائن زیرو پر یام کیوایم کی جانب سے کرسمس اور نئے سال کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نائن زیرو کو کرسمس ٹری اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔
تقریب سے خطاب میں ایم کیوایم کے نامزد میئر وسیم اختر نے کہا کہ انسانیت تمام مذاہب سے بالاتر ہے،اقلیتوں نے ہمیشہ ایم کیوایم کا ساتھ دیا۔تقریب میں شریک بچوں نے مذہبی گیت گائے اور ٹیبلو بھی پیش کیے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔