کراچی:رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن22 افراد گرفتار
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے تین 'دہشت گردوں 'سمیت 22 افراد کو گرفتار کرلیا۔
رات گئے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاہدہی پر بلاک 19 میں ایک رہائشی عمارت میں سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران عمارت سے3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
جبکہ ناظم آباد میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین 'دہشت گردوں' کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 6 افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے منشیات برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق تمام افراد منشیات فروشی،بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔
دوسری جانب ماڈل کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتارافراد اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔