وزیرا عظم نواز شریف سے مشاورت کیلئے لیگی رہنما لندن روانہ
فائل فوٹو
اسلام آباد:وزیراطلاعات پرویز رشید، سینیٹر مشاہد اللہ خان، معاون خصوصی طارق فاطمی اور فواد حسن فواد برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں۔ لیگی رہنما وزیراعظم نوازشریف سے اہم امورپرمشاورت کریں گے۔
وزیراعظم میاں نوازشریف نے طارق فاطمی اور فواد حسن فواد کو اہم امور پر مشاورت کے لیے لندن طلب کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنما وزیراعظم کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، اپوزیشن کے ساتھ ٹی او آر کے معاملے پر رابطوں اور طو رخم بارڈر پر حالیہ کشیدگی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپوزیشن سے روابط اوردیگر امور کے بارے میں اہم ہدایات بھی جاری کریں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔