ہرجانہ کیس ،عمران خان نے بابر اعوان کو وکیل مقرر کردیا

شائع 18 جون 2016 04:24pm
imrankhan_image فائل فوٹو

راولپنڈی :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق وفاقی وزیر بابراعوان نے ملاقات کی۔ عمران خان نے ڈاکٹربابر اعوان کو اسحاق ڈاراوران کے بیٹوں کی جانب سے ہرجانہ کیس میں وکیل مقرر کر دیا۔

بنی گالا میں عمران خان اور بابراعوان کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ دونوں رہنماں کے درمیان ٹی او آرکے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔بابراعوان کا کہنا تھا کہ حکومت پاناما پیپرز کے معاملے پر آسانی سے راہ فراراختیار نہیں کرسکتی ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر ٹی او آر کمیٹی میں تعاون نہ کیا تو حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔اس موقعے پرعمران خان نے ہرجانہ کیس میں بابراعوان کو اپنا وکیل مقررکرتے ہوئے وکالت نامے پر بھی دستخط کردیے۔