ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان

اپ ڈیٹ 19 جون 2016 05:33am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم لاہور، گوجرانوالہ،اسلام آباد، پشاور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں آج اور کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج اور کل مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور ڈویژن،اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور بہاولپور ڈویژن میں گرد آلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔

اگلے ہفتے کے دوران ملک میں مزید پری مون سون بارشوں کا امکان ہے، ہفتے کے روز پارہ چنار میں گرج چمک کے ساتھ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔