خورشید شاہ سے محمود خان اچکزئی کی ملاقات

اپ ڈیٹ 20 جون 2016 10:28am
ٹی اوآرزکمیٹی میں ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے محمود خان اچکزئی میدان میں اترآئے - فائل فوٹو ٹی اوآرزکمیٹی میں ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے محمود خان اچکزئی میدان میں اترآئے - فائل فوٹو

اسلام آباد:ٹی اوآرزکمیٹی میں ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے محمود خان اچکزئی میدان میں اترآئے ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ملاقات میں حکومتی پیغام دیا۔

 خورشید شاہ نے ڈیڈلاک کا معاملہ اپوزیشن جماعتوں کی رائے سے مشروط کردیا ۔

پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سے ملاقات کی ، محمود اچکزئی نے قائد حزب اختلاف سے پاناما پیپرزکی شرائط کارکمیٹی میں ڈیڈلاک دورکرنے میں مدد کی درخواست کی اور کہا کہ ٹی اوآرزکا معاملہ پارلیمان میں ہی حل کیا جائے۔

ملک سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ فیصلے سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئں ۔

 اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ شرائط کارکا معاملہ پارلیمان میں حل کرنے کی کوشش کی لیکن ممکن نہ ہوسکا ۔ حکومت کوبڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔

 خورشید شاہ نے پارلیمانی کمٹی میں ڈیڈلاک کے معاملے کواپوزیشن جماعتوں کی رائے سے مشروط کردیا ۔