کرنسی اسمگلنگ ،بیرون ملک جانے میں بلاوجہ خلل ڈالنے کا الزام
فائل فوٹو
اسلام آباد:کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کا جواب جمع کرادیا۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں ماڈل ایان علی نے موٴقف اختیار کیا کہ اْنھیں سندھ ہائیکورٹ سے بیرون ملک جانے کی اجازت مل چکی ہے۔ لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔
ماڈل ایان نے کہا کہ کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے یہ کہہ کر جانے سے روکا کہ ہم عدالتی حکم کے پابند نہیں۔ایان علی نے درخواست میں شکوہ کیا کہ جب بھی ای سی ایل سے نام نکالا جاتا ہے۔ چند گھنٹے میں وزارت داخلہ واپس ڈال دیتی ہے۔ درخواست میں ایان علی نے استدعا کی کہ وزارت داخلہ میرے باہر جانے میں بلا وجہ خلل ڈال رہاہے۔انکی درخواست خارج کی جائے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔