کراچی:گلشن معمار میں پولیس مقابلہ،2 ’دہشت گرد ‘ہلاک
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس مقابلے میں 2مبینہ ’دہشت گرد ‘ہلاک ہوگئےجبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں بھتہ خور اور گینگ وار کے کارندوں سمیت درجنوں ملزمان پکڑ لیے۔
ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق ،کارروائی ایک مکان پر کی گئی اور وہاں موجود ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی،جوابی فائرنگ میں 2’ دہشت گرد ‘مارے گئے۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف متحرک ہیں۔
تیموریہ میں پولیس نے کارروائی کرکے بھتہ خور کو گرفتار کرلیا،ملزم اسد عتیق سے لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد کرلی گئی۔
محمودآباد سے پولیس نے لیاری گینگ وار احمد علی مگسی گروپ کا کارندہ پکڑلیا،نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
بریگیڈ پولیس نے مذہبی جماعت کے 4 کارکن پکڑ لیے،ایف بی ایریا سے سیاسی جماعت کے سیکٹر ممبر وقارعلی کو حراست میں لے لیا گیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔