وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی گھڑی کا قومی اسمبلی میں چرچہ
وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی گھڑی قومی اسمبلی میں موضوع بحث بنی رہی - فائل فوٹواسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی گھڑی قومی اسمبلی میں موضوع بحث بنی رہی، جمشید دستی نے کہا کہ گھڑی کی قیمت 3 لاکھ روپے لگ چکی ہے۔
اسپیکرنےگھڑی جمشید دستی کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 50 ہزارعطیہ دے کرباقی جمشید دستی کا منافع ہے۔
اسپیکرسردارایازصادق کی صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی مبینہ 50 لاکھ روپے کی گھڑی کا چرچہ رہا۔ویڈیو دیکھیئے۔۔
https://youtu.be/nkMkBEUpKRw
اجلاس میں جمشید دستی نے کہا کہ ایک صاحب نے گزشتہ روز یہ والی گھڑی 3 لاکھ روپے میں خریدنے کی آفر دی۔
اسپیکرایازصادق نے کہا کہ فیصلہ کرکے بتا دیں گھڑی کس کے حوالے کروں ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ قیمتی گھڑی کی باتیں وزیراعظم کے حوالے سے بھی کی جاتی رہیں ، اسی لئے گھڑی 50 ہزارعطیہ کرنے کی شرط پر دینے کی بات کی ۔
جمشید دستی نے کہا کہ ن لیگ کی صفوں سے انہیں بتایا گیا ہے کہ 50 لاکھ والی گھڑی تبدیل کر لی گئی ہے۔
اس گھڑی کی قیمت بھی 3 لاکھ روپے لگ چکی ہے، اسپیکرنے گھڑی جمشید دستی کو دینے کی ہدایت کی اورکہا کہ 50 ہزاعطیہ دے کرباقی جمشید دستی کا منافع ہے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔