اویس شاہ کی بازیابی،سینئرپولیس افسران پرمشتمل 8رکنی کمیٹی تشکیل

شائع 21 جون 2016 10:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے مغوی بیٹے کی بازیابی کیلئے سینئرپولیس افسران پر مشتمل 8 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہرنے مغوی ایڈوکیٹ اویس شاہ کی بازیابی کیلئے کراچی پولیس کے سینئرافسران پر مشتمل 8 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

 ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ کو ٹیم کا سربراہ مقررکیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی ساوتھ  زون منیر شیخ اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساوتھ محمد فاروق کے علاوہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید نثار خواجہ، ایس ایس پی اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان، کاونٹر ٹیریرزم ڈپارٹمنٹ انچارج راجہ عمر خطاب کے علاوہ ایس پی ساوتھ انوسٹی گیشن عدیل چانڈیو شامل ہیں، ایس ایچ او کلفٹن کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ٹیم مغوی کی بازیابی کیلئے سندھ پولیس کے کسی بھی افسر کی معاونت حاصل کرسکتی ہے۔