یہ کہنا درست نہیں کہ پاکستان عالمی طور پرتنہا ہے،سرتاج عزیز
فائل فوٹواسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ ہم نے قومی مفادات کا تحفظ کیا ۔ یہ کہنا درست نہیں کہ پاکستان عالمی طورپرتنہاہے۔ حالات کے پیش نظرپالیسیاں بنتی ہیں ۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے مشیرامورخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ پاکستان عالمی طورپرتنہاہے۔ یہ تاثرغلط ہے کہ خارجہ پالیسی 70سال سےناکام رہی ۔ اقتصادی پالیسی کااہم مقصد اقتصادی ترقی اوربحالی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نےبنیادی طور پر قومی مفادات کا تحفظ کیا۔ مسلمان ممالک کےساتھ ہمارے تعلقات اچھےہیں ۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ ایران کےساتھ پاکستان کےتعلقات بہترین ہیں۔ افغانستان کےساتھ معاملات کوبہتراندازمیں نمٹایا۔ حالات کےپیش نظرپالیسیاں بنتی ہیں ۔ نائن الیون کےبعد عالمی سطح پربہت تبدیلیا ں ہوئیں ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔