کراچی :اویس شاہ کی گمشدگی ،وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ

شائع 21 جون 2016 04:50pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کی گمشدگی کے خلاف وکلا نے سندھ بار کونسل کی اپیل پرعدالتی امور کا بائیکاٹ کردیا، وکلاء برادری نے اویس شاہ کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

بیرسٹر اویس شاہ کے ممکنہ اغواء پر وکلاء برادری کا عدالتی بائیکاٹ،وائس چیئرمین سندھ بار کونسل کی قیادت میں وکلاء نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ملاقات کی،اس دوران اویس شاہ کی گمشدگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

سندھ بار کونسل کی جانب سے صوبے بھر کی بار ایسوسی ایشنز سے عدالتی امور کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی،جس پر وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا،کراچی بار، ملیر بار اور سندھ ہائی کورٹ بار نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔