مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ کیساتھ سیلفیوں کی دھوم

اپ ڈیٹ 21 جون 2016 05:17pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:متنازع ماڈل گرل قندیل بلوچ اور مفتی عبدالقوی کی لاہور کے ایک ہوٹل میں لی گئی سیلفیز اور ویڈیو کلپس کا چرچا سوشل میڈیا سے نکل کر ایوانوں تک جا پہنچا، جے یو آئی کے حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ عبدالقوی کو تو عید کا چاند ابھی سے نظر آ گیا جبکہ قندیل بلوچ سے ملاقات میں مفتی عبدالقوی کے دل کی قندیلیں ایسی روشن ہوئیں کہ انہیں شادی کا پیغام دے دیا۔

مفتی عبدالقوی کا دل تو واقعی میں بچہ نکلا،خود سے آدھی عمر کی متنازع ماڈل پر دل ہار بیٹھے۔ایک دوسرے سے چھیڑ چھاڑ کرتے مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کے ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا کے باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

دو افراد کی بظاہراس افطار پارٹی میں افطاری تو کہیں نظر نہ آئی،بس سلیفیاں اور ویڈیوز بنتی رہیں۔مفتی صاحب نے اسکینڈل کوئن کو خوب سہانے خواب دکھائے بھی دکھائے۔سیلفیز میں کبھی مفتی صاحب کی ٹوپی قندیل کے سر پر نظر آئی۔

تو کبھی بال بکھرے مفتی صاحب قندیل کے بہت قریب نظر آئے۔اپنی حرکتوں پرپشیمان ہونے کے بجائے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ وہ قندیل پر دل ہار بیٹھے ہیں، شادی کا پیغام دینے میں کوئی ہرج نہیں۔اس افطار پارٹی کے چرچے ایوان میں بھی پہنچ گئے۔جہاں سینیٹر حافظ حمد اللہ نے جملہ کسا کہ عبدالقوی کو تو عید کا چاند ابھی سے نظر آ گیا۔

تنقید زیادہ ہوئی تو عبدالقوی نے کہا کہ قندیل ان سے جادو کا علاج کرانے آئی تھی،لیکن ملاقات کی سامنے آنے والی ویڈیوز سے تو لگتا ہے قندیل کا جادو مفتی صاحب کے سر پر چڑھ کر بولا۔

https://youtu.be/qgjTXb8kNJU