ن لیگ نے جمہوری ادارے کمزور کیے ،بلاول
فائل فوٹو
مظفرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ میثاق جمہوریت بھلا کر ن لیگ نے جمہوری ادارے کمزور کردیئے، تخت شریف کی حکمرانی کا انداز بادشاہت کا ہے، ملک کو بینظیر جیسی وزیراعظم کی ضرورت ہے، اکیس جولائی کو آزاد کشمیر میں بینظیر کی جیت ہوگی۔
بمبھر آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کو پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ اگر آزاد کشمیر میں عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا تو سمجھا جائے گا کہ مودی کے یار کو ووٹ دیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے میثاق جمہوریت کو بھلا دیا ،جمہوریت اور جمہوری ادارے آج کمزور ہیں، تخت شریف کی حکمرانی کا انداز بادشاہت کا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ابھی تو جلسوں کا ٹریلر ہے پنجاب اور کے پی بھی جاوٴں گا۔آج ملک کو بینظیر جیسی وزیراعظم کی ضرورت ہے،بینظیر حکومت انصاف کرے گی، افسر شاہی اور پولیس خدمت کیلئے ہوگی۔انہوں نے کہا کی پارٹی ختم نہیں ہوئی لیکن راستہ مشکل ہے، اکیس جولائی کو بینظیر جیت ہوگی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔