مسلم دنیا کو بحرانوں میں رکھنا ایک منصوبہ بندی ہے ،ناصرجنجوعہ
فائل فوٹو
اسلام آباد:قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ ریٹائرڈ نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو مسلسل بحرانوں میں رکھنا بھی ایک گہری منصوبہ بندی ہے،قومی سطح پر خلفشار اور لاقانونیت ملک کو کمزور کرتی ہیں۔
ناصر جنجوعہ نے اسلام آباد میں نیوکلیئر سپلائرز گروپ سے متعلق سیمینار سے خطاب میں کہا کہ قومی سلامتی کا حقیقی مطلب عوامی سلامتی ہے،ملک کو عالمی قوتوں کی سیاسی حکمت عملی کیساتھ دیکھنا ہوگا، چین کو محدود کرنے کی منصوبہ بندی بھی عالمی سیاسی حکمت عملی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کو مسلسل بحرانوں میں رکھنا بھی ایک گہری منصوبہ بندی ہے، قومی سطح پر خلفشار اور لاقانونیت ملک کو کمزور کرتی ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ ریٹائرڈ نے کہا کہ بھارت کو چین اور روس کے ممکنہ اثرات سے مقابلے کیلئے مضبوط بنایا جا رہا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔