حکومت سندھ کا رینجرز اختیارات واپس لینے کا مطالبہ
کراچی:حکومت سندھ نے وفاق سے رینجرز اختیارات واپس لینے کا مطالبہ کردیا،محکمہ داخلہ سندھ نے وفاق کو خط بھیج دیا، خط میں وفاق کے اقدام پرسخت تنقید ، وفاق کا اقدام صوبائی حکومت کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے ۔
حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز کو خصوصی اختیارات پروفاق کوخط لکھا دیا، خط میں حکومت سندھ نے وفاق کے اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیرآئینی، غیرقانونی اورصوبائی خود مختیاری اورحقوق سلب کرنے مترادف قرار دیا۔ خط میں کہاگیا ہے کہ حکومت سندھ کا اقدام درست آئین اورقانون کے مطابق تھا۔ خط میں لکھا گیاکہ آٹھارویں ترمیم کے بعد آئین دفعہ ایک سوسنتالیس کے بعد بہت سے اختیارصوبوں کو منتقل ہوگئے ہیں۔
وفاق کی جانب سے سندھ کی قرارداد کو مستردکرنا غیرآئینی اورغیرقانونی ہے۔ خط میں کہا گیا وفاق کی جانب سے رینجرزاختیارات دینا صوبائی حقوق سلب کرنے کی کوشش اورصوبائی حقوق کے منافی قراردیا ہے۔ صوبائی حکومت نے آرٹیکل ایک سوسنتالس کے تحت اٹھارویں ترمیم کے صوبائی حکومت کوجوحقوق ملے اسے استعمال کیا۔ خط میں کہا صوبائی حکومت آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کوششیں جاری رکھے گی ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔