بنوں اورایبٹ آبادمیں فائرنگ سے3 افرادجاں بحق

اپ ڈیٹ 22 جون 2016 05:42am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بنوں :بنوں اور ایبٹ آباد میں فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ،بنوں تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں گھریلوتنازع پر بھائی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی کو قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔

 پولیس نے دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعہ میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

 دوسری جانب ایبٹ آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی کونسلر جاں بحق ہوگئے، ملزمان واردات کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔