پشاورپولیس کا سرچ آپریشن،116 مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 22 جون 2016 07:57am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور:پشاورپولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 116مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا۔

پولیس کے مطابق، پشاور کے مختلف علاقوں کوتوالی،بھانہ ماڑی اورحیات آباد میں سرچ آپریشن کئے گئے۔

 پولیس حکام کے مطابق ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 59 افراد، غیرقانونی مقیم 8 افغان باشندے، کرایہ داری کوائف مکمل نہ ہونے پر 8 افراد اور 2 اشتہاری ملزمان سمیت 41 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

 ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔