بلیو ایریا فائرنگ کے ملزم سکندر کیخلاف کیس کا فیصلہ پھرمؤخر
فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ 5جولائی مقرر - فائل فوٹواسلام آباد :اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بلیو ایریا فائرنگ کے ملزم سکندر کے خلاف کیس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھرمؤخر کردیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے کیس کا فیصلہ ایک بار پھرمؤخر کردیا۔ فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ 5جولائی مقرر کی گئی ہے۔
ملزم سکندر کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا ۔ 15اگست 2013کی شام کو جدید اسلحہ سے لیس ملزم سکندر نے اپنی بیوی اور2بچوں کے ہمراہ جناح ایونیوکو5گھنٹے تک بلاک کیے رکھا تھا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان نے سکندر کو دبوچنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے فائرنگ کرکے اسے اور اس کی بیوی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔