چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کےبیٹے کےاغواء کیخلاف وکلاء کا احتجاج

شائع 22 جون 2016 08:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے کے اغواء کے خلاف وکلا ءنے ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں  کا دوسرے روز بھی بائیکاٹ کیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس سجاد شاہ کی گمشدگی پر وکلا  برادری کا دوسرے روزبھی احتجاج جاری ہے ۔ کراچی میں سندھ ہائیکورٹ میں تمام بورڈ ڈسچارج کردیئے گئے ہیں۔

 سندھ ہائیکورٹ، سٹی کورٹ اورملیربارمیں وکلاء احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ،اہم مقدمات کی سماعت ججز کے چیمبرمیں ہوگی۔

وکلاء رہنماؤں کا اویس شاہ کی گمشدگی پر کہنا یہ سیکیورٹی کی کمزوری ہے۔وکلاء نے حکومت سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کی جلد ازجلد بازیابی کا مطالبہ کیا ۔