سپریم کورٹ:کراچی میں بل بورڈزاور ہورڈنگز ہٹانے کافیصلہ برقرار
ایک زندگی بچانے کیلئے جتنے بورڈز بھی گرانے پڑے تو گرائیں گے،چیف جسٹس - فائل فوٹوکراچی:سپریم کورٹ نے کراچی میں عوامی مقامات پر لگے بل بورڈز اور ہورڈنگز 30 جون تک ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ چیف جسٹس کہتے ہیں ایک زندگی بچانے کیلئے جتنے بورڈز بھی گرانے پڑے تو گرائیں گے۔
سپریم کورٹ میں کراچی میں بل بورڈ ہٹانے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے 30 جون تک بل بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہر سال مون سون میں سینکڑوں لوگ بل بورڈ گرنے سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ کراچی میں دو دو سو فٹ کے اشتہاری کھمبے کھڑے کر رکھے ہیں۔
جسٹس امیر ہانی نے کہا عدالتی فیصلے کے بعد بل بورڈز کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ کر 8 ہزار ہوگئی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا فنڈز نہ ہونے کے باعث سندھ حکومت نے بی او ٹی کی بیناد پر ٹھیکہ دیا۔
جسٹس امیرہانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا فنڈز نہیں تو کیا سندھ حکومت منشیات بیچنے کی بھی اجازت دے دے گی ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔