کرسمس کا تہوارمنانے کیلئے مسیحی برادری پر جوش
لاہور: تہواروں کی آمد ہمیشہ اپنے ساتھ خوشیوں کا پیغام لاتی ہے۔ کرسمس کا تہواربھی کچھ ایسا ہی ہے جسے منانے کیلئے مسیحی برادری کی تیاریاں عروج پرپہنچ چکی ہیں، بازاروں میں کرسمس ٹریز کے آرائشی سامان کی فروخت کے ساتھ خوبصورت سینٹاکلاز بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
برف کے گولے،گھنٹیاں،سٹارز اور برقی قمقمے ، کرسمس کی آمد کی نوید سنا رہے ہیں،لاہور کے بازاروں میں مسیحی بھائی ملبوسات کی خریداری کے بعد اب کرسمس ٹریز کی سجاوٹ کیلئے سبز، سرخ، سلور اور گولڈن رنگ کے آرائشی سامان کی خریداری میں مصروف ہیں۔ کسی کو سٹارز سے سجانا ہے تو کوئی گفٹس لگانا چاہتا ہے۔
گھروں میں خوشیوں کی آمد کیلئے دروازوں پر ویلکم نوٹ اور سینٹاکلاز کے سٹیچوز کے بغیر تو کرسمس ادھوری معلوم ہوتی ہے۔ بچوں کو تحائف کی امید ہے تو بڑے خوشیوں کی دستک سن رہے ہیں۔ساٹھ روپے سے پندرہ ہزار روپے تک فروخت ہونے والی ان اشیا کی خریداری کرسمس نائٹ تک جاری رہے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔