وفاق کے اقدام کو حملے سے تشبیہ دینا درست نہیں، پرویز رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے وفاق کے اقدام کو حملے سے تشبیہ دینا درست نہیں، ہم کسی سے بدلہ نہیں لے رہے، اگر یہ حملہ ہے تو آصف زرداری بھی اس میں شریک ہیں۔
آصف علی زرداری کے بیان پر وزیراطلاعات پرویز رشید کا ردعمل سامنے آگیا،کہتے ہیں کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا،رینجرز اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کی تین میں سے پونے تین باتیں مانیں اور جو بات نہیں مانی گئی وہ تنازع نہیں رائے ہوسکتی ہے۔پرویزرشید کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لے رہے،،،انسداد دہشت گردی ایکٹ میں کسی سے پیشگی اجازت لینے کے بارے میں نہیں کہا گیا،وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ وفاق کے اقدام کو سندھ پر حملہ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔اگر یہ حملہ ہے تو آصف زرداری بھی اس میں شریک ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔