قائداعظم کا یوم پیدائش نہایت جوش کے ساتھ منا یا جا رہا ہے
کراچی :بانی پاکستان قائد اعظم کا ایک سو انتا لیسواں یو م پیدائش قومی جوش و خروش کے سا تھ منا یا جا رہا ہے ۔قائد اعظم محمد علی جنا ح نے بہتر سالہ زندگی کے چوالیس سال ہندوستان کے مسلمانوں کی ترقی ،خوشحالی کے لئے وقف کی ۔
قائد اعظم محمد علی جنا ح کی کو ششوں سے انیس سولہ میں آل انڈیا مسلم لیگ اور انڈین نیشنل کا نگریس میں معاہدہ ہوا کانگریس سے اختلاف کی وجہ سے آپ نے کانگریس چھوڑ دی اور مسلم لیگ کی قیادت سنبھال لی ۔
مسلم لیڈروں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے آپ ہندوستان چھوڑ کر برطانیہ چلے گئے ۔علامہ اقبال کی کوششوں کی وجہ سے آپ نے واپس آکر مسلم لیگ کی قیادت سنبھالی اور مسلمانوں کے لئے کڑی کمان بن گئے۔
تئیس مارچ انیس سوچالیس کو قرار داد پاکستان پیش ہوئی جہاں سے پاکستان کی آزادی کی تحریک شروع ہوئی ۔منٹو پارک میں قائد اعظم نے ولولہ انگیز تقریر کر کے مسلمانوں کے لہو کو گرما دیا۔



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔