کراچی میں ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق
کراچی :کراچی میں ڈیفنس اور بلدیہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔
دوسری جانب بلدیہ میں کار اور ٹرک میں تصادم سے تین افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔