بانی پاکستان قائد اعظم کا یوم ولادت،گارڈز کی تبدیلی

شائع 25 دسمبر 2015 07:12am

quaid_image
کراچی :بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ایک سو انتالیس واں یوم ولادت، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی،پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے فرائض سنبھال لیے۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی،پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاک و چوبند کیڈٹس نے بانی پاکستان کے مزار پر ذمہ داریاں سنبھالیں۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ میجر جنرل ندیم رضا تھے جنھوں نے تلاوت قرآن کے بعد مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

میجر جنرل ندیم رضا نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔اس سے قبل پاکستان ایئرفورس کے جوان مزار قائد کی سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے افسران اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔