فلاحی ریاست کا ایجنڈا تاحال نامکمل ہے،عمران خان
اسلام آباد:عمران خان کہتے ہیں کہ قائد اعظم اور ان کے رفقا نے اسلامی اصولوں کی روشنی میں عدل و انصاف کے نظام کے قیام کیلئے آزاد مملکت حاصل کی لیکن اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کا ایجنڈا آج بھی نامکمل ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوم قائد کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم آزاد اسلامی مملکت کے قیام پر قائد اعظم کی احسان مند ہے، قائد اعظم اور ان کے رفقا نے اسلامی اصولوں کی روشنی میں عدل و انصاف کے نظام کے قیام کیلئے آزاد مملکت حاصل کی لیکن آزادی کے اڑسٹھ برس کے بعد بھی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کا ایجنڈا نامکمل ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ ظالم اور مفاد پرست سیاسی اشرافیہ کے سامنے سرنگوں ہونے کی بجائے ان کا قبلہ درست کیا جائے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔