قائداعظم کی یومِ ولادت عقیدو احترام سے منائی گئی

اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2015 06:16pm

11

کراچی : بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ایک سوانتالیس واں یوم ولادت عقیدت واحترام سے منایا گیا، صدرمملکت ممنون حسین، گورنراوروزیراعلی سندھ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کئے ۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ایک سوانتالیسویں سالگرہ کو ملک بھر میں روایتی عقیدت اور احترام سے منایا گیا۔

مزارقائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پر وقارتقریب ہوئی،پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے فرائض سنبھالے،میجر جنرل ندیم رضا نے تلاوت قرآن کے بعد مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس مو قع پر صدرمملکت ممنون حسین، گورنراورزیراعلی سندھ نے بھی مزارقائد پرحاضری دی،اور پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ اس منعقدہ تقریب میں ملی نغمے بھی پیش کیے گئے جس میں شہریوں کی بھی بڑی تعداد مزار قائد پہنچی ہوئی تھی ،جہاں انہوں نے یوم ولادت محمد علی جناح بھرپور انداز سے منایا۔

مزار قائد پر اس حوالے سے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیئے گئے تھے۔