نریندر مودی کی لاہور آمد پر جماعت اسلامی کا احتجاج

شائع 25 دسمبر 2015 05:50pm

11

جماعت اسلامی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی لاہور آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ مودی کے ہاتھ ہزاروں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان آمد کیخلاف جماعت اسلامی نے وحدت روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی، مظاہرین نے پوسٹرز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر بھارتی وزیر اعظم کیخلاف تحریریں درج تھیں، اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم کے دورے کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

سراج الحق نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے ہاتھ ہزاروں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں اور اس کا اعتراف وہ خود بھی کرتے ہیں۔