اسلام آباد، پنجاب سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

شائع 25 دسمبر 2015 08:27pm

8-1-magnitude-earthquake-hits-pakistan-1445854573-5536.gif

اسلام آباد: اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت چھ اعشاریہ نو ریکارڈکی گئی،لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،زلزلے کی شدت6.9ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز پاکستان افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کی گہرائی197کلومیٹرریکارڈکی گئی،اسلام آباد،پشاور،ایبٹ آباد،گلگت،چلاس،غذر،راولاکوٹ ،دیر،شانگلہ،مردان،صوابی،سوات،بنوں،کوہاٹ،مانسہرہ،ہری پور،لاہور،فیصل آباد،ملتان،ڈسکہ،گوجرانوالہ،ننکانہ صاحب،چنیوٹ ،پھالیہ،شیخوپورہ،گجرات،حافظ آباد،اوکاڑہ،منڈی بہاودین ،کاموکی،میانوالی،وہا ڑی اورباغ آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے بعد علاقے میں خوف ہراس سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،پشاور کے تینوں بڑے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ریسکیو1122ہائی الر ٹ کر دی گئی ہے ،دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔