کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیروزآبادتھانے کی حدود سندھی مسلم سوسائٹی میں فوڈسینٹرکے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ابرار ولد محمد اعظم نامی ایک ڈاکوہلاک جبکہ دلنوازولد محمد یوسف نامی دوسرا مبینہ ڈکیت زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کی زد میں آ کرایک راہ گیر بھی جان سے گیا، پولیس کےمطابق ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
مبینہ ملزمان کار نمبراے ایس پی 940پرسوارتھے اورجس پولیس موبائل سے فائرنگ کی گئی ہے اس پر نمبرپلیٹ موجود نہیں تھی۔
ادھرکورنگی بنگالی پاڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،فیڈرل بی ایریا اوربفرزون میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دوافراد زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔