مون سون بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا
فائل فوٹوکراچی:مون سون بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، منگل اور بدھ کو کراچی میں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ ،پنجاب ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں بھی بارشیں ہوں گی۔
بارش برسانےوالا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے بادل ایک بار پھر گرجیں گے اور زور سے برسیں گے
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کے مطابق بارہ اور تیرہ جولائی کو کراچی میں تیز بارش ہوگی ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر کراچی کے ندی نالے مکمل طور پر صاف نہ ہوئے تو اربن فلڈ کا خدشہ برقرار ہے ۔
موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ مون سون بادل ،شمالی بلوچستان ، پنجاب کےمختلف اضلاع ، اسلام آباد ، آزاد کشمیر ہزارہ ڈویژن اور مالا کنڈڈویژن میں بھی کھل کر برسیں گے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔