طالبان صرف آرمی چیف سے ڈرتے ہیں،علی حیدر گیلانی
فائل فوٹواسلام آباد:تین سال تک القاعدہ اورطالبان کے ہاتھوں مغوی رہنے والے علی حیدرگیلانی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کورازکی بات بتا دی ۔ علی حیدرگیلانی کہتے ہیں' طالبان صرف ٓارمی چیف جنرل راحیل شریف سے ڈرتے ہیں '۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اوران کے بیٹے علی حیدرگیلانی نے ملاقات کی۔
جس میں یوسف رضا گیلانی نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ذاتی کاوشوں پرشکریہ ادا کیا اورکہاکہ مغوی بیٹے کی بازیابی پرپاک فوج کے گراں قدرکردارکو سراہتے ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملاقات میں ضرب عضب کی کامیابیوں اورقومی سلامتی کےمعاملات پر بھی بات چیت ہوئی ، علی حیدرگیلانی نے کہا کہ 'آرمی چیف ہی واحد شخصیت ہیں جن سے طالبان ڈرتے ہیں '۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔